پشاور،بشیرآباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید
پشاور میں واقع بشیرآباد کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پشاورمیں بشیرآباد کے علاقے میں ایف سی کے جوان گاڑی میں معمول کے گشت
پرتھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارشہید جبکہ 3
زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اورزخمی اہلکاروں کو فوری طورپرسی ایم ایچ پشاورمنتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنزپشاورپولیس نے جائے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ
بنایا گیا، اس سلسلے میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا
تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔