Nov 22, 2016 09:16 pm
views : 906
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MNA Daniyal Aziz and Talal Chaudhry Media Talk
اسلا م آباد ، خان صاحب جوئے سے لے کر منی لانڈرنگ تک ہر برائی میں ملوث ہیں، لیگی ارکان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزاور طلال چوہدری نے چیئرمین
تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جوئے سے
لے کر منی لانڈرنگ تک ہر برائی میں ملوث رہے ہیں ،پاناما کیس میں انہوں نے
ابھی تو وکیل تبدیل کیا ہے آگے بہت کچھ تبدیل ہونے جارہا ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزاور طلال چوہدری نے کہا کہ راہِ
فراراختیار کرنا پی ٹی آئی کی ریت بن چکی ہے پہلے پینتیس پنکچر سے بھی
بھاگے اب پاناما کیس میں وکیل تبدیل کرکے راہ فرار چاہتے ہیں شاید پی ٹی
آئی والوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ آگے بہت کچھ تبدیل ہونے والاہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزاور طلال چوہدری نے پی ٹی آئی
چئیرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج خان صاحب نے جواب جمع نہ کرانے
کی ہیٹرک کرلی خان صاحب قوم کو بتائیں کہ آپ لندن ثبوت لینے گئے تھے یا
دلہن ، آپ کی انا پرستی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں کو پارٹی سے
نکالا جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے خان صاحب کو مشورہ دیتے
ہوئے کہا کہ وہ کسی فلم میں وزیراعظم کا رول ادا کر لیں اس میں وزیراعظم کا
کردار پانچ سالہ مدت کا نہیں بلکہ دو تین گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔