Nov 22, 2016 09:19 pm
views : 866
Location : Election Commission Office
Islamabad- PTI Leader Naeem Ul Haq Press Conference
اسلام آباد، اسپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ وفاداری نہیں کی ،ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف آرٹیکل 62،63کے تحت پٹیشن دائرکرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پی ٹی آئی سربراہ اور جہانگیر ترین کی نااہلی
کے ریفرنس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں
ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ریفرنس کا جواب جمع
کرادیا ہے جبکہ نعیم بخاری نے عمران خان کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت
مانگی ہے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ اسپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ وفاداری
نہیں کی ، وزیراعظم نواز شریف نااہلی کا فیصلہ آنے سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔
ن لیگی رہنماؤں کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے
کہا کہ طلال چودھری اور دانیال عزیز ملک کی نئی نسل کو گمراہ کررہے ہیں،ان
کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔