Nov 23, 2016 05:20 pm
views : 894
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد،عمران خان ملک اور قوم کے ساتھ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کھیل رہے ہیں،حنیف عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے ساتھ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کھیل رہے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا
تھا کہ سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کوایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہونے کے باوجود
عمران خان کی طرف سے جواب داخل نہ کروانا اس بات کا ثبوت ہے کہ انکے خلاف
ٹیکس چوری اور پارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت لگنے والے الزامات درست ہیں
اور وہ تلاشی نہیں دینا چاہتے۔
حنیف عباسی کامزید کہنا تھا کہ اخلاقیات اور مالیاتی بدعنوانی کے حوالے سے
عمران خان کا ماضی داغدار ہے اور وہ ملک دشمن عناصر سے فنڈز لیتے رہے ہیں
اور قوم کے ساتھ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کھیل رہے ہیں۔