Nov 23, 2016 05:25 pm
views : 906
Location : Different Areas
Peshawar- Anti Polio Campaign Begin
پشاور،پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں سہ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز
خیبر پختونخوا سمیت فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں تین روزہ انسدادپولیو مہم
آغاز ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 56لاکھ43ہزارجبکہ فاٹا کے 10 لاکھ 20 ہزار
سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق آج سے شروع ہونے والی مہم
صوبہ بھر میں چلائی جائے گی،انسداد پولیو کی اس مہم میں 5643741بچوں کو
پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے19933پولیو
ورکرزپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ مہم کے دوران مجموعی طور پر
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بائیس ہزار سے زائد اہلکار
سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔
دوسری جانب فاٹا میں بھی آج سے نومبر کی تین روزہ انسداد پولیم مہم شروع ہورہی ہے۔
پولیٹیکل ایجنٹس، فوجی اور نیم فوجی دستوں کی سیکیورٹی میں تین روزہ انسداد
پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 1022665 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے
قطرے پلوا ئے جائیں گے جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے
پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان
میں اب تک پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔