اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس سے خطاب
وفاقی کابینہ نے اسپیکر،چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی
تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی جبکہ افغان مہاجرین کو
دسمبر دوہزار سترہ تک پاکستان میں رہنے کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس
کانفرنس میں بتایا کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ دو لاکھ پانچ ہزار
جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کردی گئی وفاقی وزراء
کی تنخواہ کو بڑھا کر دو لاکھ جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہیں ایک لاکھ اسی
ہزار کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر مملکت برائے
اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے تحت امیونائیزیشن
ٹھیکوں کیلئے اقوام متحدہ سے این او سی لینے کی منظوری سمیت افغان مہاجرین
کو دسمبر دوہزار سترہ تک پاکستان میں رہنے کی اجازت کے فیصلے کی بھی توثیق
کی اس کے علاوہ کابینہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی بھی سخت
الفاظ میں مذمت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اجلاس میں چھ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں
کی منظوری بھی دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ای سی سی میں ہونے
والے فیصلوں کو تمام وزارتوں تک ارسال کیا جائے گا۔