کراچی، نویں عالمی دفاعی نمائش کا دوسرا روز
کراچی ایکسپوسینٹر میں نویں عالمی دفاعی نمائش دوسرے روز بھی جاری ہے۔
نمائش میں 43 ممالک کے تقریباً 90 وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ اس نمائش کا
انعقاد ڈیفنس ایکسپورٹ اینڈ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا
ہے۔نمائش میں 21 غیر ملکی جبکہ 157 قومی کمپنیاں اپنے دفاعی مصنوعات پیش
کررہی ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر، کے 8 ایئرکرافٹ، الخالد
ٹینک، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اور دیگر دفاعی ساز و سامان پیش کیے
جارہے ہیں۔
دفاعی نمائش میں لکسمبرگ، ڈنمارک، بیلاروس، اور پولینڈ ،بیلجیم، چیک
ریپبلک، رومانیہ،نائیجریا اور سوئٹزرلینڈ کے وفود پہلی بار شرکت کررہے
ہیں۔اس سال آئیڈیا نمائش ہتھیار برائے امن کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی
ہے۔
گذشتہ روز سے شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش کا آغاز وزیراعظم، آرمی چیف،ائیرچیف اور نیول چیف نے مشترکہ طور پر کیا۔