Nov 23, 2016 05:46 pm
views : 877
Location : Prime Minister House
Islamabad- Chairman Joint Chief of Staff Committee General Rashid Mehmood Farewell Lunch
اسلام آباد، جنرل راشد محمود کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتما م
اسلام آباد میں وزیر اعظم ہا ؤس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی
جنرل راشد محمود کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتما م کیا گیا۔ ظہرانے
سے خطاب کر تے ہو ئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بھی جنرل راشد
محمود کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے،انہوں نے جنرل راشد محمود کی پیشہ
ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ راشد محمود نے بہت سے ٹاسک کامیابی سے
حاصل کیے ، انہوں نے دوست ممالک کی عسکری قیادت سے قریبی روابط کے لیے اہم
کردار ادا کیا، ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے
وزیراعظم نواز شر یف نے مزیدکہا کہ ہماری مسلح افواج نے جنرل راشد کی بصیرت
سے فائدہ اٹھایا،ہمیں ان پر فخرہے۔راشد محمود نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیف
آف اسٹاف کمیٹی قوم کی بہت خدمت کی،ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ ان کے لیے
کھلے رہیں گے۔