Nov 23, 2016 05:48 pm
views : 871
Location : Prime Minister's Secretariat
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Federal Cabinet Meeting.
اسلام آباد ، وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں
ہوا جس میں نئے آرمی چیف کی تقرری سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت
اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سولہ
نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار اور
بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی
گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کو دوٹوک جواب
دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے
بھارت ہماری امن کی پالیسیوں کو کمزوری نہ سمجھیں اور ایل او سی پر جنگ
بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔