لاہور، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کاپر یس کانفرنس سے خطاب
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس سڑک پرشہریوں کو
لوٹنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیگی جب کہ لاہور17 ملین آبادی کا شہرہے
جہاں جرائم صفر نہیں ہوسکتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران و زیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا
کہ لاہور میں اتنی تعداد میں ڈکیتیوں کا ہونا باعث تشویش ہے، جرائم بڑھنے
سے ایسا نہیں کہ امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، پولیس الرٹ ہے جلد
ملزموں کو گرفتارکرلیں گے، سیف سٹی منصوبہ اگر آپریشنل ہوتا تو اب تک
ملزموں تک پہنچ چکے ہوتے لیکن سیف سٹی منصوبے کے بعد شہری علاقے محفوظ
ہوجائیں گے۔ گارڈن ٹاؤن واقعے میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں ، کسی
ایک واقعے کی بنیاد پر کسی فورس کو کامیاب یا ناکام نہیں کہہ سکتے جب کہ
ڈولفن فورس کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔
عمران خان کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ
عمران خان نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہواتھا، انہوں نے عوام کے تین سال
ضائع کردیئے، جہانگیرترین اور علیم خان کو ساتھ کھڑاکرکے عمران کس طرح
کرپشن کیس لڑسکتے ہیں جب کہ عمران کے مطالبے روزبروزبڑھتے جارہے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے اسے تنقید کا
حق حاصل ہے، بابراعوان وکالت کے شعبے کے حرف ملامت ہیں اور اعتزاز احسن
انٹکلیکچوئل کرپٹ وکیل ہیں، سپریم کورٹ میں پراپرٹی مافیا کی سازش کے
ماسٹرمائنڈ اعتزازاحسن تھے۔
شیخ رشید کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید عوام
پررحم کریں وہ تاریخیں دیتے نہیں تھکتے، شیخ رشید کو جھوٹے دعوے کرنے
پرگدھے پر بٹھا کرپنڈی کاچکرلگوانا چاہئے اورمگرمچھ والے بیان پر آئی ایس
پی آرکو نوٹس لیناچاہئے۔