Nov 23, 2016 08:02 pm
views : 965
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding PDMA
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لا ہو ر میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے
کے لئے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے ابتدائی تجاویز کا
جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر
انشورنس کی سکیم کے اجراء کی تجویز اچھا آئیڈیاہے۔اس ضمن میں کابینہ کمیٹی
تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے۔کابینہ کمیٹی ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے
سے جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کرے۔تجاویز پر غور کر کے مشاورت کے ساتھ
لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے تجاویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری زراعت ،
سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین منصوبہ
بندی و ترقیات لاہور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرگودھا سے ویڈیولنک
کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔