Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2016 08:12 pm views : 937

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیوننکانہ کو معطل کردیا

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران سامنے آنیوالے امور اورمسائل کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ کے دوران ہسپتال کے میرے دوسرے دورے کے باوجود میری ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اورفرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیوننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا۔ہسپتال کے سابق ایم ایس اورسابق ای ڈی او ہیلتھ کو بھی معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ہسپتال کی سیوریج سکیم میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر متعلقہ ایس ای ،ایکسین اورایس ڈی او کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرننکانہ اوردیگر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔میں نے عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اورہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔اس سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دوں گا۔ میں اس وقت مطمئن ہوں گا جب عوام ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کریں گے۔میں ا کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں۔جو کام نہیں کرے گا ،وہ گھر جائے گا۔عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہے کروں گا۔سوئے ہوئے نظام کو جھنجوڑنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ معاملات اب اس طرح نہیں چلیں گے، سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس نتائج دینا ہوں گے۔کسی افسر کی غفلت یا کوتاہی کی سزاکسی غریب کو نہیں دی جاسکتی۔بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پرہر شہری کا حق ہے اوریہ حق اسے دینا ہو گا۔ دکھی انسانیت کا درد نہ رکھنے والے افسرعہدوں کے لائق نہیں بلکہ سزا کے حقدار ہیں۔مجھے صرف نتائج چاہئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کمشنرزاورڈی سی اوز کوہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کا پابند کیا جائے۔
مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی سی او ننکانہ،ای ڈی او ہیلتھ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ننکانہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved