لاہور، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا طلباء وطالبات کے ہمراہ لاہور چڑیا گھر کا دورہ
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صباء صادق نے شہر میں سی پی بی کے تحت
چلنے والے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ہمراہ لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ اس
موقع پر اساتذہ کرام ڈایریکٹر جنرل وائلڈ لائف خالف محمود اور ڈائریکٹر
چڑیا گھر محمد شفقت بھی ان کے ساتھ تھے۔
اسکول کے طلباء وطالبات چڑیا گھر میں سیر وتفریح کرکے خوب محظوظ ہوئے۔
اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صباء صادق کا کہنا تھا کہ
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پلنے والے بچوں کا بھی زندگی کی تمام نعمتو ں پر
حق ہوتا ہے، اچھی خوراک، اچھی رہائش اور اچھی تفریح بھی ان بچوں کا حق ہے۔
وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان بچوں کے احساس محرومی کو دور کرتے ہوئے
ان کے چہرو ں پر خوشی بکھیرنے کیلئے ایک منصوبہ بناکر دیا ہے، جس کے تحت ہم
ان بچوں کو آج یہاں چڑیا گھر کی سیر کو لے کر آئے ہیں۔
صباء صادق کا کہنا تھا کہ ان بچوں کیلئے حکومت کا یہ عزم ہے کہ یہ بچے
ہمارا سنہرا مستقبل ہیں۔ ہم بلاشبہ انہیں ماں باپ کی محبت نہیں دے سکتے،
مگر ان بچوں کیلئے ہم وہ تمام اقدامات کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ ان
بچوں کی فلاح کیلئے وزیرا علیٰ پنجاب نے خصوصی بجٹ بھی مختص کیا ہے جس کے
تحت پورے پنجاب میں اب چائلڈ پروٹیکشن یونٹ تعمیر ہورہے ہیں ، اس کے علاوہ
سڑکوں پر بھکاری مافیا کے ہاتھ چڑھنے والے بچے اور منشیات کے دھندے میں نظر
آنے والے بچوں کیلئے پنجاب حکومت نے بے پناہ اقدامات کئے ہیں۔ اس کے علاوہ
بچوں پر جبر اور تشدد کو ختم کرنے کیلئے ہم نے قانون کا سہارا لیا ہے۔ یہ
اقدامات بچوں کو خوشحال مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔