Nov 23, 2016 09:05 pm
views : 963
Location : Mayor Karachi Office
Karachi- Governor KPK Iqbal Zafar jhagra meets Mayor Karachi Waseem Akhter
کراچی، گورنر کے پی کے کی میئر کراچی سے ملاقات، وفاق کے تعاون کی یقین دہانی
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ دھرنے والے دھرنا دیں
یا بددعا دیں ہم انہیں دعا دیں گے، جمہوریت میں جتنا حق حکومت کا ہے، اتنا
ہی حق حزب اختلاف کا بھی ہے، کراچی کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے، اسکی ترقی
کے لئے وفاقی حکومت سندھ حکومت اور شہری حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں میئر
کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کراچی کی
ترقی چاہتے ہیں، کراچی پاکستان کا دل تھا اور ہے۔اس موقع پر میئر کراچی
وسیم اختر نے وزیر اعظم پاکستان سے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی
پیکیج کے اعلان کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری میں بھی
کراچی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے منصوبے شامل کئے جائیں۔