Nov 24, 2016 06:39 pm
views : 933
Location : PAF Headquarter
Islamabad- Flying Officer Marium Mukhtiar 1st Death Anniversary
اسلام آباد ، پہلی خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیارشہید کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے
پاکستان ایئرفورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید کی شہادت کو
ایک سال بیت گیا ہے جن کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیرکینٹ
کے اسکول اورکالج سے حاصل کی ، مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے ایک سوبتیسویں جی
ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیارکی. 24 نومبر 2015 کے روزمیانوالی کے قریب
کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی سیون طیارے کو معمول کی پروازکے دوران حادثہ
پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید ہو گئی تھیں۔
ان کی برسی کے موقع پرشہید مریم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ
خوانی کی گئی جبکہ ان کی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا
جائے گا۔