کراچی ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف اور
پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
کراچی میں آئیڈیا ز2016 نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار
کی ہے اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔
آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ ہے جس میں فضائیہ بھی شامل ہے۔
ہماری نظریں سپر مشتاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور
قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں،
ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی
بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے
گا۔
ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے
تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد
ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آنے والے
نہیں۔