Nov 24, 2016 06:53 pm
views : 945
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- British Foreign Minister and Adviser PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz Joint Presser
اسلام آباد ، کنٹرول لائن اشتعال انگیزی پر برطانیہ کو تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ
کنٹرول لائن اشتعال انگیزی پر برطانیہ کو تشویش ہے۔ پاکستان اور بھارت
دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن آج دو
روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ
بورسن جانسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ تجارت اور
اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی آزادی کی 70ویں سالگرہ پر تعلقات
بہتر اور مزید مستحکم کریں گے۔
ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی۔برطانوی وزیر خارجہ
بورسن جانسن نے کہا کہ کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی پر برطانیہ کو تشویش
ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم دونوں ملکوں
سے مثبت مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام
تصفیہ طلب امور کا مکمل حل چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت انسانی وسائل
مستقبل کی ترقی کے لیے صرف کریں، مسائل کا حل صرف مذاکرات میں مضمر ہے۔
اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی وزیر خارجہ کو ایل او سی اور
کشمیر کی صورتحال پر بریف کیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ہماری تشویش کو
سمجھا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی
خواہش ظاہر کی ہے۔