پشاور، ہائی کورٹ کی جانب سے رہائشی علاقوں سے اسکولوں کے خاتمے کے حکم کے خلاف طلباء سراپا احتجاج
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائشی علاقوں سے اسکولوں کے خاتمے کے حکم کے
خلاف پشاور یونیورسٹی روڈ میں طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔عدلیہ کے فیصلے کو
ماننے سے انکار کرتے ہوئے ٹاؤن اسکول ایسوسی ایشن کے تحت ہزاروں طلباء و
طالبات اور والدین نے جمرود روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے
شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں سے اسکولوں کو منتقل کرنے کے لئے
عدلیہ یا صوبائی حکومت متبادل جگہ فراہم کرے کیونکہ ان کے اس فیصلے سے
چالیس سے زائد تعلیمی ادارے متاثر ہورہے ہیں اور ان میں چالیس ہزار سے زائد
طلبہ بھی تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ مظاہرہ شدت اختیار کر گیا تو ڈپٹی
کمشنر پشاور مذاکرات کے لئے پہنچے اور شام کواسکول ایسوسی ایشن کے وفد کی
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی کروا کر احتجاج منتشر کروا دیا۔