Nov 24, 2016 08:15 pm
views : 969
Location : Tennis Complex
Islamabad- Senator Taj Hyder and Saleem Saif Ullah Press Conference
اسلام آباد، دوسرا شہید بے نظیر بھٹو ہفت روزہ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ چار دسمبر سے شروع ہوگا
دوسرا شہید بے نظیر بھٹو ہفت روزہ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ چار دسمبر سے
شروع ہوگا۔ اسلام آباد کے جی فائیو میں واقع ٹینس کورٹ میں ہونے والے اس
ٹورنامنٹ میں غیر ملکی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل گیارہ
دسمبر کو ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ اور سینیٹر تاج حیدر نے پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی دنیا میں پاکستان
کا مثبت تاثر اجاگر ہو، جس کیلئے ہم یہاں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد
کروارہے ہیں۔ پاکستان پرامن ملک ہے، یہا ں پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد
سے بیرونی دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔
سلیم سیف ا کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ایرانی کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان آکر مقابلوں میں حصہ لیں۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند
حکومت قابض ہے جو پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ہم نے
سینیٹ میں اس حوالے سے وضاحت کیلئے درخواست جمع کروائی ہے، جس پر چیئرمین
سینیٹ میاں رضا ربانی نے مشیر خارجہ کو طلب کیا ہے۔