Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 24, 2016 08:29 pm views : 947

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Nawaz Sharif meets British Foreign Minister
  • Urdu

اسلا م آباد ، وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو ئی ہے۔
اس موقع پروزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں اور امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ عالمی معاملات میں برطانیہ کا اہم کردار ہے۔ پاکستان دہشتگردی کا بدترین شکار ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔ آئندہ سال برطانوی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا امید ہے نئی قیادت برطانیہ کو مزید مضبوط کرے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے۔ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا تمام ہمسایوں کیساتھ قریبی تعلقات رکھنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ پاکستان بھارت کیساتھ بامعنی اور بامقصد مذاکرات چاہتا ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی اداروں کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا نوٹس لے۔ برطانیہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیلئے بھی زور ڈالے۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ بورس جانسن نے غیرت کے نام پر قتل کے بل کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved