Nov 24, 2016 08:34 pm
views : 893
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Minister of Foreign Office Weekly Briefing
اسلام آباد، ’’ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس‘‘ میں افغانستان قیام امن کیلئے شرکت کر رہاہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ
کشمیر میں صورتحال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے لیکن حالات جوں کے توں
ہیں، 150 سے زائد کشمیری شہید، 16 ہزار شدید زخمی اور 1 ہزار سے زائد
کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت اب ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے اس پار
رہنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی شروع ہے جس سے ڈھائی ماہ میں 44 شہری
شہید اور 135زخمی ہو گئے ہیں، اب بھارت نے براہ راست شہریوں پر فائرنگ،
مسافر بسوں اور ایمبولینسوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں جس کی شدید مذمت کی
ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے ردعمل میں سول آبادی کو نقصان سے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں سال نومبر تک 300 سے زائد مرتبہ جنگ بندی
کی خلاف ورزی کی جبکہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں 230 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف
ورزی کی۔ گزشتہ روز پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب کو
کھلا پیغام دیا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جانا قابل قبول نہیں ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمان میں بھی کئی مرتبہ مقبوضہ کشمیر
میں ابتر صورتحال پر آواز اٹھائی گئی، بھارت کی پاکستان میں تخریبی
سرگرمیوں میں سی پیک کے ہدف ہونے پر بھی برطانوی وزیر خارجہ کو اعتماد میں
لیا گیا۔ سی پیک کا منصوبہ کئی خطوں کی باہمی منسلکی کا منصوبہ ہے۔
نفیس زکریا نے مزیدکہا کہ بانی ایم کیو ایم کے معاملے کو وزارت داخلہ دیکھ
رہی ہے، ہارٹ آف ایشیاء میں سرتاج عزیز نے شرکت کا اعلان کیا تھا، جب اعلان
کیا گیا تھا تو اس وقت بھی صورتحال اچھی نہیں تھی، برطانوی وزیر خارجہ کو
اس میں دیگر ممالک کی شمولیت کے آپشن سے بھی آگاہ کیا۔