لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات
برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں وزیراعلیٰ شہبازشریف
سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے
فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے،علاقائی اموراوردہشت گردی کیخلاف جنگ
پرتبادلہ خیال کیا گیا،دوران ملاقات برطانوی وزیرخارجہ نے پنجاب میں تیز
رفتار ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کامعاشی انجن
ہے مستقبل میں یہاں تعاون کومزید فروغ دینگے۔
اس موقع پروزیراعلٰی شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے
اورتوانائی بحران پر قابو پانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جس کی بدولت
آج پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ،پرامن اور معاشی طورپرمستحکم ہے۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے برطانیہ
کو اپنا اہم کرداراداکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ
شہباز شریف نے لاہور میں انڈرگراؤنڈ ریل میٹرو پراجیکٹ کیلئے برطانوی
سرمایہ کاروں کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ملاقات میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔