Nov 25, 2016 05:45 pm
views : 944
Location : Different Areas
Peshawar- KPK and FATA Anti Polio Campaign Drives Last Day
پشاور، خیبر پختونخوااور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کاآخری روز
خیبر پختونخوااور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کاآج تیسرا اور آخری
دن ہے۔مہم کے دوران 56 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے
قطرے پلائے گئے۔ مہم کیلئے صوبہ بھر میں 19ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی
گئیں تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 22 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور
تھے، فاٹا کے تمام ایجنسیوں میں بھی پولیو مہم کامیابی سے چلائی جارہی
ہے۔فاٹا میں 25 نومبر کے بعد بھی قطروں سے رہ جانے والوں بچوں کیلئے
سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔