Nov 25, 2016 05:46 pm
views : 984
Location : Different Areas
Peshawar- Clean & Green City Clean Campaign
پشاور، ضلعی ناظم کی جانب سے گرین اینڈ کلین پشاور کے نام سے صفائی مہم کا آغاز
پشاور شہر پر ایک بار پھر ضلعی حکومت کو رحم آ ہی گیا ،ضلعی ناظم ارباب
عاصم نے گرین اینڈ کلین پشاور کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔
گرین اینڈ کلین خیبر پختونخوا تو نہ بن سکا البتہ صوبائی حکومت کا یہ نعرہ
صوبے سے سمٹ کر ضلع تک محدود ضرور ہو چکا ہے ،تحریک انصاف بلند و بانگ
دعووں کے باوجود ساڑھے تین سالوں میں پشاور کو دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی
فہرست سے نہ نکال سکی ،بالآخر ضلع ناظم ارباب عاصم نے شہر کو صاف کرنے کی
ذمہ داری اٹھا تے ہوئے گرین اینڈ کلین پشاور مہم کا آغار کر دیا۔
ضلعی حکومت پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے لئے پْر عزم دکھائی دے رہی ہے مگر شہری اس مہم کے حوالے سے مطمئین نہیں ہیں۔
پشاور میں اس سے قبل رنگ دے پشاور سمیت متعدد صفائی ستھرائی کے مہموں کا
آغاز تو ہو امگر انکے انجام سے کوئی باخبر نہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ کلین
اینڈ گرین پشاور مہم کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔