Nov 25, 2016 05:49 pm
views : 873
Location : Jinnah International Airport
Karachi- Vice Chairman PTI Shah Mehmood Quershi Media Talk
کراچی ، پاکستان تحر یک انصا ف شا ہ محمود قریشی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
وائس چیئر مین پا کستان تحر یک انصا ف شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 24
ویں ترمیم کا بل عوام کے لیے نہیں ذاتی مفاد کے لیے لایا جارہا ہے۔
شا ہ محمود قریشی سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کراچی انٹر نیشنل
ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ 24 ویں آئینی
ترمیم کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں، پاناما لیکس میں ن لیگ کا مقدمہ کمزور ہے
اور راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وائس چیئر مین پا کستان تحر یک انصا ف شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ
معاملے کو طول دینے کے لیے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، احتساب بل میں ہم
ایوان کے اندر اور باہر حکومت کی مخالفت کریں گے، حکومت کو 24 ویں ترمیم
واپس لینا ہوگی وہ عوام کے لیے نہیں صرف ذاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف
کنٹرول پر بھارت سیاست کررہا ہے حکومت کہاں ہے اور کیوں خاموش ہے۔ کشمیر پر
حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے حکومت تمام معاملات میں مکمل طور پر ناکام
ہوچکی ہے۔