Nov 26, 2016 06:03 pm
views : 948
Location : Different Areas
Peshawar- Shesha Bar Reopen
پشاور، پابندی کے باوجود ایک بار پھر شیشہ سینٹر قائم
پابندی کے باوجود پشاور میں ایک بار پھر شیشہ سینٹر قائم ہوگئے۔نئی نسل کو
تباہ کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائی بھی سرد خانے کی نذر ہوگئی۔ شہریوں
نے شیشہ فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور میں سولہ سال سے کم عمر بچوں میں شیشہ حقہ پینے کا رحجان بڑھنے لگا جبکہ متعلقہ اداروں نے وقتی کارروائی کے بعد چپ سادھ لی ہے۔
شہریوں کی جانب سے شیشہ سینٹر میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کو شیشہ نشہ
فراہمی کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بند جگہو ں پر شیشہ حقے اور
سولہ سال سے کم عمر بچوں کو شیشہ حقہ فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف بھر
پور کریک ڈاؤن کیاگیا تھا اور بند جگہوں پر شیشہ کاروبار کرنے والوں کو تین
اور چھ ایم پی او کے تحت جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے تاہم
دیگر مہموں کی طرح نئی نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی سرد
خانوں کی نظر ہو گئی جس کی وجہ سے ایک بار پھر شیشہ حقہ قائم ہو گئے ہیں ،
جہاں پر بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹوں کو بھی با آسانی شیشہ فراہم ہورہا ہے۔
شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ
کیا ہے تاکہ نسل نو کو اس لعنت سے محفوظ کیا جاسکے۔