Nov 26, 2016 06:07 pm
views : 1023
Location : Different Areas
Peshawar- PTI Istehkam-e-Pakistan Rally
پشاور، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی
پشاور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی نکالی
گئی۔شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے سرحدوں پر تعینات
جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کی
قیادت میں پشاور کے علاقے کوہاٹی سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔شرکاء
نے سبز ہلالی پرچم موٹر سا ئیکلوں پر سجاکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار
کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ وہ سرحدوں پر اشتعال انگیزی سے باز
آجائے ورنہ ہندوستان کواس کے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے مرکز کے ساتھ
ساتھ صوبائی سطح پر بھی کرپشن کے حوالے سے تلاشی کا مطالبہ کیا۔ریلی جی ٹی
روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی اور جنرل راحیل شریف کے حق میں شدید نعرے
بازی کرتے ہوئے پرامن منتشر ہوگئی۔