کراچی، ہم لوکل گورنمنٹ کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں ، وزیر بلدیات سندھ
سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ ہم لوکل گورنمنٹ کو درپیش
چیلنجز سے آگاہ ہیں تاہم بلدیاتی حکومتوں کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔وزیر
اعلیٰ ہاؤس میں وزارت بلدیات سندھ کے تحت بلدیاتی اداروں سے متعلق منعقدہ
سیمینار سے خطاب کے دوران وزیر بلدیات جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ
لوکل گورنمنٹ کو سیاستدانوں کی نرسری کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ
بلدیاتی حکومتوں کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے۔
سیمینار میں سوال جواب کے دوران میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز کے
چیئرمین اختیارات میں کمی سے متعلق پھٹ پڑے اور متعدد مطالبات کئے اور
اختیارات میں کمی کا رونا بھی روتے رہے۔