کراچی، شہر کے تمام بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ ٰ ہاؤس میں بلدیاتی اداروں سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کے
دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیسے جاری کرنا
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کام ہے، میرا نہیں۔ ہمارے پاس جو وسائل ہیں اس پر
کام کرنا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر یو سی کو فنڈز فراہم کریں۔ان کا کہنا
تھا کہ آصف زرداری نے اپنے اختیارات سے دستبردار ہو کر صوبوں کو طاقتور
بنایا۔ میں خود حیدرآباد میں پڑھا ہوں، مجھے پورا سندھ عزیز ہے۔ ہم سب نے
مل کر اسے تباہ کیا ہے، یہ ہم سب کا قصور ہے۔
ہم صوبے کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں، میری ساری توجہ ترقیاتی کاموں پر ہے۔
شہر کے تمام بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔سیمینار میں سوال جواب
کے دوران میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز کے چئیرمین اختیارات میں
کمی سے متعلق پھٹ پڑے اور متعدد مطالبات کئے اور اختیارات میں کمی کا رونا
بھی روتے رہے۔تقریب کے پہلے سیشن کی صدارت وزیر بلدیات جام خان شورو نے کی۔