Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 26, 2016 07:20 pm views : 946

Location : Rifah University

Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses to Ceremony
  • Urdu

اسلام آباد، نوجوان اپنے آپ کو قومی اور عالمی صورتحال سے مکمل طور پر باخبر رکھیں، صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ماضی کے بر عکس یہ عہد صرف تکنیکی طور پر تیز رفتار ہی نہیں بلکہ اس دور میں نئے نظریات اور نئی حقیقتیں بھی
جنم لے رہی ہیں، قومی مقاصد کے حصول کیلئے انہیں سمجھنا اور ان سے خود کو ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، ہمارے لئے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ وہ کون سے عوامل تھے جن کی وجہ سے یہ خطہ بدامنی اور انتشار کا شکار ہوا، انتہا پسندی کو فروغ ملا اور دہشت گردی کی وجہ سے تاریخ کی بدترین خونریزی ہوئی جس سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ متاثر ہوا، اقتصادی راہداری سے خطے میں ہی نہیں پوری دنیا فائدہ اٹھاسکے گی۔
رفاہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کیلئے یہ جاننا بھی اہم ہے کہ عالمی سیاست کی بساط پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اقتصادی نظام کیا صورت اختیار کررہا ہے تاکہ آنے والے ادوار میں پیش آنے والے چیلنجوں اور مواقع سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جو قابل اطمینان ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمارے ہاں زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ہمارے بچے قومی ترقی کے عمل میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرسکیں گے۔ ہمارے نوجوان دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے تناظر میں خود کو قومی اور عالمی صورتحال سے مکمل طور پر باخبر رکھیں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ مستقبل میں انہیں کیا ذمہ داریاں انجام دینی ہیں۔
دنیا میں تشکیل پانے والے اس نظام اور اس کے نتیجے میں وجودمیں آنے والی نئی صف بندیوں نے ہمارے اس خطے کو غیر معمولی اہمیت دیدی ہے۔ یہی عوامل تھے جن کے پیش نظر ہماری قیادت نے بدلے ہوئے حالات میں پیدا ہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک طویل المیعاد حکمت عملی کے تحت عظیم دوست چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری کی تعمیر شروع کردی جس کا کام اب تکمیل کے مراحل میں ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس پر اب تجارتی قافلوں کی آمد ورفت بھی شروع ہوچکی ہے۔ یہ راہداری تاریخی شاہراہ ریشم کی ایک طرح سے توسیع ہے جس سے یہ خطہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا فائدہ اٹھاسکے گی۔ ترقی اور خوشحالی کے اس عظیم الشان منصوبے میں خطے کے تمام ممالک کو فراخ دلی سے شریک کرنے پر پاکستان اور چین کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا کے قدم کے ساتھ قدم ملاکر چلنے کیلئے تعلیم ضروری ہے لیکن تعلیم کے مقاصد جب تک پورے نہیں ہوسکتے اگر اس کا اخلاقی پہلو نظر انداز کردیاجائے کیونکہ جو معاشرہ اخلاقی قدروں سے محروم ہوجائے اس میں بدعنوانی، چور بازاری اور شرف انسانی جیسی قدریں کمزور پڑجاتی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ رفاہ یونیورسٹی نے ’’حیات اور طرز حیات‘‘ کے عنوان سے تربیت کا ایک جامع پروگرام وضع کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نصاب نئی نسل کی تربیت کے ضمن میں دورس اثرات مرتب کرے گا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved