Nov 26, 2016 08:31 pm
views : 916
Location : Domestic Place
Gujranwala- PPP Central Punjab President Qamar Zaman Kaira Media Talk
گجرانوالہ، مودی سن لیں، جیالے پانی کے ایک ایک قطرے کا دفاع کریں گے، قمر الزمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں دہشت گردوں کے حامی بیٹھے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیر
اعظم نریندر مودی کو اپنے یار سے خطرہ نہیں لیکن بھٹو کے جیالے ایک ایک انچ
اور پانی کے ایک ایک قطرے کی حفاظت کریں گے۔
گجرانوالہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران قمر زمان
کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کا کیا خاتمہ کرے گی ،ان
کے دل صاف نہیں ،ان کی صفوں میں دہشتگروں کے حامی موجود ہیں۔ سی پیک
منصوبے کو گیم چینجر کہنے والے سن لیں کہ یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کا منصوبہ
ہے۔ پانامہ پیپرز پر بات کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ پانامہ
پیپرز میں میاں صاحب پھنس چکے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ عدالتیں کیا فیصلہ کرتی
ہیں۔ہم پانامہ کا احتساب پارلیمانی طریقے سے چاہتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آبی جارحیت کی بات کرنے والے نریندرمودی سن
لیں کہ ان کو اپنے یار سے تو کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا لیکن بھٹوکے یار
پاکستان کے ایک ایک انچ اور ایک ایک قطرے کی حفاظت کریں گے۔