کراچی ،پاک فضائیہ میراج طیارے کا سب سے بڑا فلیٹ چلارہی ہے، ایئر مارشل ارشد ملک
چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، کامران (پی اے سی) ایئر مارشل ارشد
ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے فلیٹ میں سو سے زائد میراج طیارے شامل ہیں۔جے ایف
17 کا 52 فیصد مقامی طورپر تیار کیا جارہا ہے۔
ایوان صنعت وتجارت کراچی کے تحت کے سی سی آئی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب
کے دوران ایئر مارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نجی شعبے سے تعاون
کا مقصد صرف ملک کی ترقی ہے۔بزنس کمیونٹی سے مل کر خوشی ہوئی۔ پاک فضائیہ
میراج طیارے کے سب سے بڑے فلیٹ چلارہی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں تاجر وصنعتکار برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔