اسلام آباد، وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات
وزیراعظم نوازشریف سے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے علیحدہ علیحدہ
ملاقاتیں کی۔
نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
جنرل زبیر محمود حیات وزیراعظم نوزشریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس
پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کو ترقی پانے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور نئے آرمی چیف کے درمیان ملکی سلامتی کے امور سمیت آئندہ در پیش چیلنج کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹننٹ
جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے آرمی چیف اور
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔