Nov 28, 2016 07:05 pm
views : 966
Location : Sethi House Museum
Peshawar- Tourism Department organizes Cultural Tour
پشاور، محکمہ سیاحت کی جانب سے شہریوں کے لئے ثقافتی سیر کا انعقاد
پشاور میں محکمہ سیاحت کی جانب سے شہریوں کے لئے ثقافتی سیر کا انعقاد کیا
گیاجہاں سیاحوں نے ثقافتی اشیاء سمیت صدیوں پرانے سیٹھی ہاؤس کی سیر کا
خواب پورا کر دیا۔محکمہ سیاحت کی جانب سے کرائی گئی ثقافتی سیر میں شہریوں
نے گور گٹھڑی میں قدیم ثقافت کو ایک بار پھر زندہ دیکھا۔گور گٹھڑی کے بعد
شہر کی تاریخی گلیوں سے ہوتے ہوئے سیاحوں نے فن تعمیر کا عظیم شاہکار
،صدیوں پرانا سیٹھی ہاؤس کا رخ کیا۔ جہاں اٹھارہ سو چوراسی میں لکڑی پر کی
گئی نقش و نگاری دیکھنے والوں کی جائے تسکین ٹھری۔
محکمہ سیاحت کی جانب شروع کئے جانے والی مہم جس کے اگلے مرحلے میں شہریوں
کو پشاور کے دیگر تاریخی مقامات سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔