Nov 28, 2016 07:58 pm
views : 997
Location : Governor House
Lahore- 11 new Punjab cabinet ministers take oath in Governor
لاہور ، پنجاب کابینہ میں توسیع، گورنر نے وزرا ء سے حلف لیا
پنجاب کابینہ میں مزید 11 وزیر شامل کیے گئے ہیں، گورنر پنجاب ملک محمد
رفیق رجوانہ نے حلف لیا،2 نئے معاون خصوصی اور 3 مشیر بھی صوبائی کابینہ کا
حصہ ہونگے۔
پنجاب کابینہ میں 11نئے وزراء میں نغمہ مشتاق،امانت اللہ خان شادی خیل
،خواجہ سلمان رفیق،شیخ علاؤالدین،منشاء اللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ، زعیم
حسین قادری،محمدنعیم اختر،سیدرضاعلی گیلانی،جہانگیرخان زادہ اورملک
احمدیارہنجراشامل ہیں۔
جہانگیرخان زادہ شہیدوزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے صاحبزادے ہیں۔ملک
محمداحمدخان اوررانامحمدارشدوزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے
ہیں، گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر لیگی کارکنوں نے احتجاج
کیا۔