Nov 28, 2016 08:10 pm
views : 928
Location : Finance Ministry Office
Islamabad- Federal Finance Minister Ishaq Dar Media Talk
اسلام آباد ، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے
این ایف سی ایوارڈ کا آئندہ اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں طلب کرلیا۔وزیر
خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس ہوا جس میں
سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور پنجاب
کی وزیر خزانہ عائشہ غوث نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے ورکنگ گروپس کی سفارشات پیش کی گئیں جبکہ وفاق
اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج کے
اجلاس میں این ایف سی کی دوسری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا وفاق نے بھی اپنی
رپورٹ پیش کی حتمی رپورٹس دس دسمبر تک آجائیں گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر کسی
صوبے کا حصہ کم نہیں کیا جاسکتا خیبر پختونخواہ کو مساوی حق دیا جائے گا
کمیشن کے چئیرمین کے طور پر میرا کردار نیوٹرل اور سب کو ساتھ لے کر چلنا
ہے جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اکھٹے بیٹھ کر ہوگا جسے آئین کے مطابق وفاق بھی
تبدیل نہیں کرسکے گا ،قومی مالیاتی کمیشن کا اگلا اجلاس دسمبر کے تیسرے
ہفتے میں ہوگا۔