Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2016 08:40 pm views : 927

Location : Pakistan Chowk

Karachi- Building Collapse, Rescue Work
  • Urdu

کراچی، پاکستان چوک پر مخدوش عمارت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کارروائی دوبارہ شروع

پاکستان چوک پر مخدوش عمارت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کارروائی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ تاحال اسنارکل کے ذریعے 4 افراد کو نکال لیا گیا۔ رہائشیوں کی بڑی تعداد نے عمارت چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
واقعے کے مطابق رات گئے پاکستان چوک میں واقع مخدوش عمارت کا زینہ اچانگ گر پڑا۔ واقعہ کے بعد عمارت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے اسنارکل طلب کرلی گئی لیکن رہائشیوں نے عمارت سے باہر آنے سے انکار کردیا۔رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پائی پائی جوڑ کر گھر خریدا تھا، اب کہاں جائیں؟؟ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت متبادل جگہ فراہم کرے یا بلڈرز سے پیسے واپس دلوائے۔
مکینوں کے انکار پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا اور اسنارکل بھی واپس بھیج دی گئی تھی تاہم دوپہر میں ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔ تاحال 4 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے لیکن مکینوں کی بڑی تعداد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہے جو باہر آنے سے انکاری ہے۔
دوسری جانب وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتوں کے مکین نوٹس جاری ہونے کے باجود گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے۔
ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کی مخدوش عمارت میں 20 سے 22 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مکین باہر آجائیں، انہیں متبادل رہائش یا نئی رہائش کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ اتھارٹی نے 2 ماہ پہلے اس عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے مکینوں کو بلڈنگ خالی کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ مکینوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں رہائش کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
واضح رہے کی سندھ بلڈنگ اتھارٹی نے دو ماہ پہلے اس عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے مکینوں کو بلڈنگ خالی کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved