Nov 28, 2016 09:36 pm
views : 954
Location : Malakand University
Peshawar- Prize distribution Ceremony in Malakanad University
پشاور،مالاکنڈ یونیورسٹی میں کانوکیشن کا انعقاد
مالاکنڈیونیورسٹی میں کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا
اقبال ظفر جھگڑا نے خصوصی طور تقریب میں شرکت کی اور طلباء و طالبات میں
اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔
مالاکنڈ یونیورسٹی میں ہونے والے کانوکیشن میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال
ظفر جھگڑا نے مختلف شعبوں میں بیچلر،ایم اے اورایم ایس سی کی تعلیم مکمل
کرنے والے 115 طلباء و طالبات کو اسناد دیں جن میں 50 طلباء کو نمایاں
کارکردگی پر طلائی تمغے دیئے۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ
ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی
اوریونیورسٹی میں بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیوں پر بھی خصوصی
توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ دیگرممالک کے طلباء بھی
مالاکنڈ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کوترجیح دیں۔