Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2016 09:58 pm views : 972

Location : Domestic Place

Peshawar- CM KPK Parvez Khattak Addresses
  • Urdu

پشاور، صحت سہولت پروگرام کی تقریب میں بدنظمی ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ برہم

پشاور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صحت سہولت پروگرام کا آغاز ، اٹھارہ لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جائیں گے ، مہلک امراض کا مفت علاج ہوسکے گا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کارڈز تقسیم کرکے سکیم کاآغاز کیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی اکیاون فیصد آبادی کو صحت کی مفت سہولیات دینے کیلئے سکیم کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں غریب اور مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کرکے سکیم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تبدیلی کا ایجنڈا دیا تھا جس پر گامزن ہیں ، تبدیلی چہرے بدلنے اور سڑکیں پل بنانے سے نہیں آتی بلکہ نظام ٹھیک کرنے سے آتی ہے ، ہماری حکومت سے پہلے یہ صوبہ برائے فروخت تھا لیکن اب کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا ، پولیس کا قبلہ درست کر دیا گیا ہے۔ نو سو ڈاکٹر تنخواہیں تو لیتے تھے لیکن ڈیوٹی پر نہیں آتے تھے ان ڈاکٹروں کو فارغ کر دیا گیا ہے اور 22 سو نئے ڈاکٹر بھرتی کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک ڈاکٹروں کی کمی پوری کر دی جائے گی۔ صحت انصاف کارڈز 18لاکھ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے ، اس منصوبے پر ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئے گی ، ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے ایک خاندان کے آٹھ افراد سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک مفت علاج کراسکیں گے۔ کارڈز کی تقسیم کے دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ نواجوان ڈائس پر چڑھ گئے ، وزیر اعلیٰ نواجوانوں کو خاموش کراتے رہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved