Nov 28, 2016 09:59 pm
views : 990
Location : Pakistan Sectriate
Karachi- Pak Sar Zameen Party Chief Mustafa Kamal Press Conference
کراچی، فاروق ستار نے لندن سے لاتعلقی کا صرف ڈرامہ رچایا، مصطفی ٰ کمال کا الزام
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے ایک
مرتبہ پھر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پر تنقید کرتے ہوئے
ایم کیو ایم لندن سے رابطے کا الزام لگا دیا۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ
فاروق ستار نے لندن سے لاتعلقی کا صرف ڈرامہ رچایا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال
کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مہاجروں کے زخمی جسم سے
بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں ان کے ساتھ موجود تمام لوگ لندن سے رابطے میں ہیں۔
پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے 23 دسمبر کو پکا قلعہ گراونڈ حیدر آباد
میں جلسے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 22 اگست کے
واقعہ کے بعد لندن سے لاتعلقی صرف اپنے آپ اور اپنی ایم این اے شپ کو بچانے
کیلئے اختیار کی لیکن انکا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔