Nov 29, 2016 11:16 am
views : 968
Location : GHQ, Hockey Stadium
Rawalpindi- General Raheel Sharif, General Qamar Bajwa visits Yadgar-e-Shuhada
راولپنڈی،جنرل راحیل شریف ، جنرل قمر باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری ، شہدا کو سلامی
جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے
جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف کی جگہ
آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار
تقریب جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود
حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک
فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران شریک ہیں۔
تقریب کے آغاز پر پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل
راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند
درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
جب کہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی۔
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف ریٹائر ہوگئے ہیں ، صدر ممنون حسین نے 26
نومبر کو وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور
لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ جنرل زبیر
محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر
جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔