Nov 29, 2016 12:23 pm
views : 1015
Location : GHQ, Hockey Stadium
Rawalpindi- Former COAS General(r)Raheel Sharif addresses to Change of Command Ceremony
راولپنڈ ی ، جرائم، کرپشن اورانتہاپسندی کاخاتمہ ترقی کیلئے ضروری ہے،جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف
پاک فوج کے سبکدوش سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی خطرات سے نجات پانا ہوگی، اندرونی طور پر کرپشن، جرائم اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت بہت بڑا اعزازتھا، وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا اعزاز بخشا، انہوں نے ہر فیصلہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی اور قومی مقاصدحاصل کرنے کے لئے اپنی اور فوج کی صلاحیتیں بروئے کار لایا۔ بلوچستان اور کراچی میں امن کا قیام ہو یا سی پیک ہر جگہ کامیابی حاصل کی۔ دفاع وطن میں پاک فضائیہ اور بحریہ کی خدمات بھی مثالی ہیں، دفاع پاکستان کے لیے خواتین، بچوں ، جوانوں ، بزرگوں نے قربانیاں دیں۔
سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف لڑ کر تاریخ کے دھارے کو موڑا اور قوم کو نئی امید دی، پاک فوج نے ضرب عضب میں وہ معیار قائم کئے جن کی مثال عصرحاضرمیں نہیں ملتی، اس کامیاب سفر میں رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نیاہم کردارادا کیا۔
سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچیدہ ہیں، وقت کاتقاضا ہیکہ ادارے حالات کا ادراک کریں، کامیابیوں اور استحکام کے لیے ضروری ہے شہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد لازمی ہے، وطن کیخلاف پاک فوج مضبوط ترین دیوار ہے، اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج مصروف رہے گی، مکمل امن کی جانب ہمارا سفرجاری ہے، ہماری منزل اب دور نہیں۔ بیرونی خطرات سینمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی خطرات سے نجات پانا ہوگی، اندرونی طور پر کرپشن، جرائم اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ، بھارت ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری نہ سمجھے، ہماری تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں امن اور ترقی کی اہم ضمانت ہے، سی پیک کیدشمن اسے سبوتاڑ کرنے کے بجائے اس کے ثمرات میں شامل ہوں۔