Nov 29, 2016 01:12 pm
views : 962
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Traffic
لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس
لا ہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریفک نظام کو
بہتر بنانے کیلئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلا س میں ٹریفک
کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز ، سفارشات اور اقدامات کا
جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین ٹریفک
مینجمنٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے۔ شہروں میں ٹریفک کے نظام میں
بہتری کیلئے موثر اور جامع اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد
سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتربنایاجائے گا۔ ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے شہریوں
کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے
روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے اب ٹریفک مینجمنٹ میں بھی بہتری آنی
چاہیے۔ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات اور تجاویز کی روشنی
میں آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کیا جائے۔ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے
کے حوالے سے کوئی بھی اقدامات اٹھانے کے لئے کسی قسم کی سمری بھجوانے کی
ضرورت نہیں۔سٹیئرنگ کمیٹی فیصلے کر کے خود آگے بڑھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے حوالے سے 100 ملین روپے کے فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹریفک مینجمنٹ میں ٹریفک
ایجوکیشن کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ٹریفک ایجوکیشن کو نصاب کا حصہ
بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک
کے بہاؤ، مینجمنٹ اور دیگر امور کو مانیٹرکیا جائے گا۔ عوام کو ٹریفک کے
بہاؤ اور ٹریفک کی صورتحال سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی دینے کا موثر
نظام بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے
حوالے سے ایسے موثر اقدامات کئے جائیں کہ لوگ خود ٹریفک کے نظام میں بہتری
محسوس کریں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ٹریفک
مینجمنٹ سے متعلقہ تمام ادارے مربوط انداز سے کام کریں ، زبانی جمع خرچ کی
بجائے نتائج دیں۔تجاوزات نے جہاں شہروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے وہاں ٹریفک کے
مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ایلیٹ نے ٹریفک کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی
جی ٹریفک پنجاب، اعزازی مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹریز
ٹرانسپورٹ، خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔