Nov 29, 2016 04:02 pm
views : 982
Location : GHQ, Hockey Stadium
Rawalpindi- Outgoing COAS General Raheel Sharif Guard of Honour
راولپنڈی،پا ک فو ج کی کما ن تبد یلی کی باضابط تقر یب ، جنرل راحیل شر یف کا گارڈ آف آنر کا معائنہ
راولپنڈی میں پا ک فو ج کی کما ن تبد یلی کی باضابطہ تقر یب کا انعقاد کیا
گیا ،اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ
کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و
چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید
باجوہ کو سلامی پیش کی۔
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے گارڈ آف آنر
کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنر میں این ایل آئی، فر نٹیئر فورس اور سندھ رجمنٹ
کے جوان شامل تھے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں ملٹری بینڈ
نے خوب صورت دھنیں بکھیریں۔ اعزازی گارڈ اور علم بردار دستہ مارچ پاسٹ کرتا
ہوا میدان میں آیا۔ کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں ملٹری بینڈ نے
سماں باندھ دیا۔ اے وطن کے سجیلے جوانو کی دھن پر شہیدوں اور غازیوں کی
جرات و شجاعت کو یاد کیا گیا۔ صوبوں کے رنگ علاقائی دھنوں میں پیش کیے گئے۔
وطن سے محبت کا اظہار بھی دعاؤں سے کیا گیا۔
اعزازی گارڈ کا چاق و چوبند دستہ اللہ اکبر کی صدا کے ساتھ میدان میں داخل
ہوا۔ علم بردار دستہ ، سلامی کے چبوترے کے سامنے پہنچا تو اس پرچم کے سائے
تلے ہم ایک ہیں کی دھن بجائی گئی۔
کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں یہ پیغام دیا گیا پاکستان ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے یہ تاقیامت سلامت رہے گا۔