Nov 29, 2016 04:35 pm
views : 1042
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
اسلام آباد میں پانامالیکس کیس کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ
رشید نے اضافی شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، گذشتہ روز عمران خان نے
بھی مزید شواہد جمع کرا دیئے تھے، سماعت کل ہوگی۔
پاناما کیس کا ہنگامہ جاری ہے، عدالت عظمیٰ میں پانامالیکس کیس کی سماعت
کل ہوگی، تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید نے بھی اضافی شواہد جمع کرادیئے، شیخ
رشید کے شواہد ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف بھی ملے گا، ثبوت
بھی دیں گے، تابوت بھی نکلیں گے اور پھر جو فیصلہ ہوگا قبول کرینگے۔ وہ
استدعا کرینگے کہ انہیں پہلے سنا جائے۔ میرا کیس انتہائی سادہ ہے ،آرٹیکل
62 اور 63 کا اطلاق ہی میری استدعا ہے۔