Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 29, 2016 04:55 pm views : 1127

Location : Residence

Vehari- Affectees Family Members Press Conference
  • Urdu

وہاڑی،متاثرہ بیوہ پروین اختر کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

وہاڑی کے علاقے تھانہ صدرکی پولیس نے ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والے محنت کش کے قاتل با اثر ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پر الٹا مدعی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔مقتول کی بیوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا اور ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
وہاڑی کے نواحی علاقہ پل محسن شاہ کے رہائشی بیوہ پروین اختر نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ ڈیڑھ سال قبل علی محمد عرف مائی ڈئیر اپنے پولٹری فارم پر موجود تھا کہ لیگی رہنما میاں عبدالجبارسے جھگڑے کے نتیجے میں ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اسے تشدد کانشانہ بنایا اور گلا دبا کر ہلاک کردیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر 572/16زیر دفعہ 302/34درج ہوا۔
پروین اختر کا مزید کہنا تھا کہ بااثرملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجسے پولیس آج تک گرفتار کرنے میں ناکام ہے جبکہ ملزم تھانہ صدر کے پانچ مختلف مقدموں میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
مقتول کی بیوہ نے مزید بتا یا کہ میاں عبدالجبار کا منیجر اور اس کا بیٹا میرے بیٹو ں پر جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں تاکہ ان کا کیس کمزور ہوجائے اور وہ ان سے صلح کر لیں ملزم کے منیجر شبیر حسین اور سیکیورٹی گارڈ ندیم اختر نے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا اور الزام اس
کے بیٹوں پر لگا کر تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 649/16زیر دفعہ 324/337f5 34۔درج کر دیا ہے، بیوہ پروین اختر اور بیٹے شعیب نے مزید بتا یا کہ ان کا باپ محنت کش تھا میاں عبدالجبار نے ناحق اسے قتل کر کے انہیں یتیم بنا دیا انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انکوائری کی جس میں ملزم کا بیٹا عادل جبار اور شبیر احمدمجرم ثابت ہوگئے تھے لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی اور وہاڑی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے شوہر علی محمد عرف مائی ڈیئر کے قاتل کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں اور انہیں بیرون ملک سے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے علاوہ ازیں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرلیں گی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved