Nov 29, 2016 05:11 pm
views : 1005
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Cabinet Meeting
اسلام آباد، وزیر اعظم نواز شر یف کی زیر صدرات اعلی سطح کا اجلاس
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرکے اسے ماضی کا
قصہ بنا دیں گے ، ن لیگ حکومت کی توانائی شعبے میں اصلاحات اور کوششوں سے
مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری ہونگی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد
میں ہوا ، سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے کوئلے ، ایل این جی اور
ہائیڈرل منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گردشی قرضوں میں اضافہ
روک دیا گیا ہے ، وصولیاں اطمینان بخش اور لائن لاسز کم ترین سطح پر ہے
جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق منصوبوں پر کام بھی جاری ہے۔ مارچ
2018 تک مزید بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے
وزارت پانی و بجلی کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اختتام تک بجلی کے
مہنگے منصوبوں پر انحصار کم ہو جائے گا ، ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تو
ملک توانائی بحران میں جکڑا ہوا تھا ، اپنے دور میں صنعتی شعبے کیلئے
لوڈشیڈنگ ختم جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں
نمایاں کمی کی ہے ، ن لیگ حکومت کی توانائی شعبے میں اصلاحات اور کوششوں سے
مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری ہونگی ، جتنے منصوبے ن لیگ کی موجودہ
حکومت نے شروع کیے اتنے منصوبے گزشتہ بیس سال میں بھی شروع نہیں ہوئے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے مزید چھوٹے بڑے منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔