Nov 29, 2016 06:09 pm
views : 985
Location : PTI Chairman Secretariat Lahore
Lahore- PTI Leader Mian Mehmood ur Rasheed Press Conference
لاہور،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا پریس کانفرنس سے خطاب
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلافاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامیاں
محمود الرشید کا کہنا تھاکہ پانامہ لیکس کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف
اورعمران خان کو جاتاہے،حکمرانوں نے معاملے کو دفن کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی
کا زور لگا یاتاہم تحریک انصاف اور عمران خان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔
چیئر مین سیکریٹریٹ لاہو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ قوم سے مسلسل جھوٹ
بولنے والے کس طرح صادق اور امین ہو سکتے ہیں،پانامہ لیکس کے حوالے سے سات
ماہ تک جدوجہد کی جس کے نتیجے میں شریف خاندان آج سپریم کورٹ میں جواب دہ
ہیں۔
میاں محمود الرشید کا مزید کہناتھاکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے نیا ثبوت
سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے امید کرتے ہیں
کہ پانامہ لیکس کا تاریخی فیصلہ سنایا جائے گا۔