Nov 29, 2016 06:14 pm
views : 970
Location : P Block Auditorium
Islamabad- Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal chairs CDWP Meeting
اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر
صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا۔اجلاس
میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ سندھ میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کا 8 ارب کی لاگت کا
منصوبہ بھی منظور کیا گیا،اس پروگرام سے بچوں کو 9 بیماریوں سے بچانے کے
لئے ویکسین دی جائے گی۔
اجلا س میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مختلف
منصوبے منظور کئے ۔جس میں صوبہ خیبر پختوانخو میں 6 اعشاریہ 6 بلین کی
لاگت سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ ،صوبہ
بلوچستان میں 7 اعشاریہ 3 بلین کی لاگت سے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ
،بہاولپور میں بچوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر کا 519 ملین کی لاگت کا منصوبہ
،گوادر میں مستقبل میں پانی کی کمی کو پو را کرنے کے لئے 5071ملین کی لاگت
کا منصوبہ ، سیکنڈری ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنز160 کا 8572 ملین کی
لاگت کا منصوبہ،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں میڈیکل فضلہ
ضائع کرنے کیلئے یونٹ کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔