Nov 29, 2016 06:22 pm
views : 905
Location : Old KMC Building
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Press Conference
کراچی،شہر کی ترقی کے لئے سودن کا منصوبہ لا رہے ہیں،میئر کراچی وسیم اختر
کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ امن کی کنجی شہرکی ترقی میں ہے،
وسائل اور اختیارات کے بغیر بھی بلدیاتی نظام کا حصہ ہیں ،یکم دسمبر سے
منتخب نمائندے شہر کی سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہناتھاکہ ہم 100 دن کا
منصوبہ دینے جارہے ہیں،ہمارے اختیارات محدود اورجذبہ لامحدود ہے۔انہوں نے
اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کے لوگوں کی بلاامتیازخدمت کریں گے،ہرڈسٹرکٹ
میں ڈسپنسری،اسکول،پلے گراؤنڈ اورپارک بنائیں گے۔میئر کراچی وسیم اختر نے
اداروں سے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی اورحکومت سندھ سے ساتھ دینے کا
مطالبہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہناتھاکہ پورے کراچی کا مسئلہ
کچرا اورسڑکیں ہیں۔